بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت تین رکنی وفد کی غیراعلانیہ دورہ پر پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت تین رکنی وفد کی غیراعلانیہ دورہ پر پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات


اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابل سے واپسی پر بھارتی معروف بزنس مین اور سٹیل ٹائیکون سجن جندال اپنے وفد کے ہمراہ غیراعلانیہ دورہ پر پاکستان پہنچ گیا اور وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب احسان اللہ احسان کا ویڈیو بیان جاری کیا جاچکا ہے جس میں اس نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور دیگر جماعتوں کی حمایت کرتی ہیں اور پاکستان کیخلاف استعمال کرتی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ تین رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز کابل سے طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا جہاں سے گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ میں مری پہنچے اور وہاں موجود وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ تین رکنی وفد میں بزنس ٹائیکون سجن جندال، سوکیت سنگال اوروریندرببرسنگھ شامل تھے جبکہ غیراعلانیہ دورے پرآنیوالابھارتی وفدگزشتہ روز10 بجے اسلام آباد پہنچا جہاں سے 3 گاڑیوں میں مری گیا اور وہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔سجن جندال کا پاسپورٹ نمبر زیڈ3883994ہے اورسوکیت سنگال کاپاسپورٹ نمبر کے4962480ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کاروباری ملاقات تھی یا کوئی پیغام پہنچایا گیا، اس ضمن میں تفصیلات موصول ہونا تاحال باقی ہیں۔ واضح رہے کہ سجن جندال وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شریک ہوئے تھے اورنریندرمودی کو رائے ونڈ لانے میں بھی سجن جندال کا اہم کردار بتایا جاتا ہے۔کلبھوشن یادیو کی گرفتار ی اور احسان اللہ احسان کے انکشافات کے بعد بھارتی وفد کی آمد کو سوالیہ نشان قراردیا جارہا ہے۔
>