Results for "انٹر نیشنل"
غزہ پر اسرائیلی گولہ باری ،19 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی گولہ باری سے 4 ماہ کے بچے اور حاملہ خاتون سمیت 19 فلسطینی شہید ہوگئے، حماس کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی بھی مارے گئے، اسرائیلی فوج کے غزہ میں داخل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ۔
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ اور ٹینکوں کے حملے جاری ہیں، فلسطینی تنظیمیں بھی اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہیں۔
اتوار کو کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ہیں، اسرائیل نے فوجی ٹینک غزہ کی باڑ پر پہنچا دیئے ہیں اور خدشہ ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔

MediaToday Sunday, 5 May 2019
حرم شریف اورمسجد نبوی میں پہلی نمازتراویح

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے،حرم شریف اورمسجد نبوی میں پہلی نمازتراویح پر روح پرور اجتماعات ہوئے ۔
سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک، عراق، فلسطین، افغانستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں آج پہلا روزہ ہےجبکہ کینیڈا میں بھی آج پہلا روز ہے ۔
برطانیہ ، فرانس، یورپ اور امریکا میں بعض کمیونٹیز آج اوربعض منگل کو پہلا روزہ رکھیں گی جبکہ ایران ،بنگلا دیش اورسری لنکا میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا ۔
بھارتی ریاست کیرالا اور تامل ناڈو کے کچھ علاقوں میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ باقی علاقوں میں منگل کو پہلا روز ہوگا۔

MediaToday
وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے بتا دیا
وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے بتا دیا

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشین خاتون اول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ان کے بیٹے جیسے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈ سم ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی ہوں۔


عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے خود ہی بتا دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایک سٹار ہونے کے باوجود دو بار ملائیشیا آئے اور دونوں بار ہمارے گھر تشریف لائے۔

ملائشین خاتون اول کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے لیے بیٹوں جیسے ہیں، وہ مجھے ماں کہتے ہیں، اس لیے ہاتھ پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے انھیں بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈسم ہیں لیکن میں ان کو نہیں جانتی ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے عمران خان کا ہاتھ تھام کر تصویریں کھنچوائیں تھیں۔

ملائیشین خاتون اول سیتی حسما فوٹو سیشن سے قبل عمران خان سے مخاطب ہوئیں اور درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟ جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی قابل دید تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔



MediaToday Tuesday, 18 December 2018
سعودی عرب میں پاکستان کی پہلی خاتون قونصلر

سعودی عرب کے پاکستانی قونصل خانے میں پہلی خاتون قونصلر
گزشتہ دنوں سعودی عرب کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں خاتون قونصلر کاتقررکیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کی پہلی خاتون قونصلر فوزیہ فیاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پسند ملک ہے اورخواتین تمام شعبوں میں بہت خوش اسلوبی سے کام کررہی ہیں۔ پاکستانی معاشرہ خواتین کے کردار کو تسلیم کرتا ہے اور پاکستانی وزارت خارجہ نے خواتین کے لئے ہر سطح پر ترقی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران سعودی عرب میں کوئی خاتون سفارتکارتعینات نہیں کی گئی، مملکت سعودی عرب میں سفارتی خدمات سرانجام دینے والی وہ پہلی خاتون سفیر ہیں، قونصل خانے میں ان کی موجودگی کی وجہ سے خواتین کی آمدمیں اضافہ ہوا ہے۔فوزیہ فیاض نے مزید بتایا کہ میں قونصلر کے سیکشن کی انچارج ہوں، جو دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، تجدید اور توسیع، سفری دستاویزات کی سہولتیںفراہم کرتا ہے ۔
سعودی عرب کے پاکستانی قونصل خانے میں پہلی خاتون قونصلر
انھوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگ ، لڑکیوں کی تعلیم خاص طور پر اعلی تعلیم پر بہت زور نہیں دیتے ، لیکن مجھے اپنے مرحوم والد فیاض احمد پرفخرہے، کیونکہ یہ انہی کی دور اندیشی ، حوصلہ افزائی اور جرات تھی کہ بیٹیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دلوائی۔
فوزیہ فیاض پاکستان کے جنوبی پنجاب و سرائیکی حصے سے تعلق رکھتی ہیں، انھوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری کی حاصل کی اور سی ایس ایس کاامتحان پاس کیا ۔فوزیہ فیاض کی پہلی تقرری واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی تھی ، انہوں نے بھارت میں نئی دہلی میں بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔

MediaToday Monday, 23 April 2018
Authorities in Xinjiang province of China are confiscating the Quran from Muslims
Authorities in Xinjiang province of China are confiscating the Quran from Muslims
According to reports from China's province Xinjiang, the Chinese authorities have ordered local Muslim population to submit all the religious items including Quran the holy book of Muslims and prayer mat to the authorities. According to Radio Free Asia, in the province where Muslims are mostly the resident of Okhur, Kazakh, and Kyrgyz generation, officials have announced in local mosques and palaces that residents should follow these orders immediately or otherwise Will be punished.
A person from Alta area near the border of Kazakhstan last Wednesday told that All the Qurans are being confiscated at the villages, towns and county level.
He said that there are Qurans and a prayer mats in almost every house in this area.
According to the World Og Congress spokesman, Diljit Rajat, the same information has been found from Kashgar, Hunan and other areas since last week.
He said that he received the notification that every Uyghur would have to submit all the items related to Islam. He also said that the police is doing these announcements on social media platform we chat.
At the beginning of this year, authorities in Xinjiang had confiscated all the Quran which was printed more than five years ago, saying that they could be 'extremist material'.
According to the information, under the campaign  "Three Illegals and One Item", the holy book of Muslims prohibits all religious acts and potential terrorist devices, such as remote control toys, big knives and volcanic materials, including Quran Had baned.

MediaToday Saturday, 30 September 2017
ڈونلڈ ٹرمپ کے ادارے کے ہیڈ کواٹر کے باہر ایک سوشل تجربہ
 مسلمانوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے جزبات سے پوری دنیا واقف ہے۔ اس کے ادارے کے ہیڈ کواٹر کے باہر ایک سوشل تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے میں ایک مسلم لڑکے نے آپنی آنکھوں میں پٹی لگا کر ٹرمپ ٹاور کے باہر کھڑے ہونا تھا اور اس کے پاس ایک کارڈ رکھنا تھا جس میں لکھا ہوا تھا

"I'm Muslim, trust me?"

پھر کیا ہوا اس ویڈیو میں دیکھے

MediaToday
سنگاپور میں پہلی بار خاتون صدر منتخب
سنگاپور میں پہلی بار صدر منتخب
باحجاب مسلم خاتون حلیمہ یعقوب دیگر امیدواروں کے نااہل ہونے کے بعد بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئی ہیں۔ حلیمہ یعقوب
 سنگاپور کی اٹھویں مگر پہلی خاتون صدر ہیں۔ وہ آج آپنے عہدے کا حلف آٹھا رہی ہیں۔ حلیمہ یعقوب 8 کمروں کے فلیٹ میں رہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی وہ اسی فلیٹ میں رہیں گی۔ ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ حلیمہ سنگاپور کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ ان کے مقابلے میں کھڑے تمام صدرتی امیدواروں نااہل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔
حلیمہ یعقوب سنگاپور پارلیمنٹ کی سابق سپیکر تھی۔ ان کا تعلق حکمران جماعت سے تھا ان کے والد کا تعلق انڈیا سے تھا اور پیشہ سے چوکیدار تھے۔ اور جب حلیمہ 8 سال کی تھی تو اس کے والد کا انتقال ہوا تھا۔ جس کے بعد ان کی ماں نے ان کے تنہا پروریش کیا تھا۔

MediaToday Thursday, 14 September 2017
>