عمران خان نے مقابلہ حسن میں جج بننے سے کیوں انکار کیا
منیر احمد بلوچ کا کالم کماؤتے لاؤ
مقابلہ حسن کی انتظامیہ نے یہ سوچ کر کہ شائد اس نے کم معاوضہ کی وجہ سے مقابلہ حسن میں عالمی حسینہ کے چنائو کیلئے بطور جیوری کے فرائض ادا کرنے سے انکار کیا ہے ان سے دوبارہ رابطہ کرتے ہوئے پیشکش کی ۔لیکن اس شخصیت نے نہایت نرمی سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے انہیں کہا کہ مسئلہ کم پیسوں کا نہیں ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس قسم کے مقابلہ حسن کی کوئی گنجائش ہی نہیں اور پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اس میں بطور جج شرکت کرتے ہوئے عالمی حسینہ کا انتخاب کروں؟۔آپ سوچ سکتے ہیں کہ وہ شخص جسے آج سے23 برس قبل دس لاکھ روپے کی آفر کی جا رہی ہو وہ اسے اسلامی تعلیمات کی رو سے ٹھکرا دے اور ہمارے حضرات اس کو یہودی کے لقب سے پکاریں تو ایسوں کی ذہنیت کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے۔۔۔سوچئے کسی بھی ایسے شخص کے بارے میں جب ملک کی عدالت عالیہ یہ فیصلہ دے دے کہ وہ خائن ہے تو ایسے شخص کی اگر مذہبی لوگ بیعت کرنا شروع کر دیں تو پھر نوجوان نسل ایسے لوگوں کے وعظ پر کس طرح یقین کر ے گی ؟