حافظ آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حافظ آباد کے علاقے بیرانوالہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
>