Results for "شوبز"
ایونجرز اینڈ گیم نے فلم ٹائی ٹینک کا ریکارڈ توڑ دیا

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ایونجرز اینڈ گیم نے ٹائیٹنک کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایونجرز اینڈ گیم نے دس روز میں دو ارب بیس کروڈ ڈالرز کمالیے۔ دنیا بھر کے سینما گھروں میں فلم کی کھڑکی توڑ نمائش جاری ہے۔
ڈزنی اسٹوڈیوز کی اس فلم نے ایک ارب کا ہدف عبور کرنے میں صرف پانچ دن لیے اور یوں وہ پہلی فلم بن گئی جس نے ریلیز کے ابتدائی پانچ دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالر کمائی کی حد پار کی۔

 اینڈ گیم‘ مارول اسٹوڈیوز سپر ہیرو فرنچائز کی 22ویں پیش کش ہے۔ اینڈ گیم نے اوینجرز سیریز کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم 'انفنیٹی وار' کا ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کے چئیرمین الین ہارن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اینڈ گیم مارول کی سنیمائی کائنات کا اختتام نہیں بلکہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ واضح رہے کہ اوینجرز فرنچائز کی پہلی فلم آئرن مین سنہ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اینڈ گیم کو نقادوں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے ہیں جب کہ روٹن ٹومیٹوز پر کچھ روز قبل اس کی ریٹنگ 96فیصد رہیمارول اسٹوڈیوز کے ساتھ کام کرنے والے سُپر ہیروز میں سب سے زیادہ معاوضہ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے وصول کیا۔ اسکارلیٹ جونسن (بلیک وِڈو)، کرس ایوانز (کیپٹن امریکا) اور کرس ہیمز ورتھ (تھور) نے مارول کی فلموں میں کام کرنے کیلئے 15 سے 20 ملین ڈالر کا معاوضہ وصول کیا۔

MediaToday Sunday, 5 May 2019
ہراسانی الزام کے بعد علی ظفر اور میشا کے درمیان واٹس اپ گفتگو منظر عام پر آگئی
میشا شفیع نے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل
لاہور: گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونی والی واٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اب علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کے جیمنگ اور پرفارمنس کے میسج منظر عام پر لے آئے ہیں جب کہ میشا کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

میشا شفیع نے اپنے پیغام میں صاف لکھا ہے کہ 23 دسمبر کو جیمنگ اور پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، میشا شفیع نے اس میسج میں علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جب کہ دوسری طرف میشا شفیع نے ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کانسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔
دوسری جانب علی ظفر اس جیمنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر لا چکے ہیں، اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جیمنگ سیشن کے دوران گیارہ کے قریب موسیقار علی ظفر اور میشا شفیع کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے موجود ہیں، ان موسیقاروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو عدالت میں گواہی کے لیے بھی متعدد مرتبہ حاضر ہو چکی ہیں جب کہ علی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ میشہ شفیع نے ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا ہے۔

MediaToday Thursday, 2 May 2019
>