Results for "کھیل"
اعصام الحق کا احتجاج: پاکستان اور انڈیا کے درمیان ڈیوس کپ کا مقابلہ پاکستان سے باہر ہوا تو وہ حصہ نہیں لیں گے
عبدالرشید شکور

پاکستانی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس مقابلہ پاکستان سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو وہ احتجاجاً اس میں حصہ نہیں لیں گے۔
یہ مقابلہ اس سال ستمبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا جسے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن اس ماہ کے پہلے ہفتے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے یہ مقابلہ پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ ٹریبونل (آئی آئی ٹی) پیر کو یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ڈیوس کپ مقابلہ کہاں ہو گا۔
اعصام الحق نے پیر کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن مبینہ طور پر انڈیا کے دباؤ میں آ کر مسلسل اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ ڈیوس کپ کا مقابلہ پاکستان سے باہر منعقد ہو۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سراسر نا انصافی ہے لہٰذا انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر یہ مقابلہ پاکستان سے باہر ہوا تو وہ بطور احتجاج اس میں حصہ نہیں لیں گے۔‘
بعد ازاں اعصام الحق نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ڈیوس کپ کا یہ مقابلہ کسی دوسرے ملک منتقل ہوتا ہے تو یہ فیصلہ جانبداری پر مبنی ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ نامناسب سلوک روا رکھا جارہا ہے۔‘
اعصامتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionیہ سراسر نا انصافی ہے لہٰذا انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر یہ مقابلہ پاکستان سے باہر ہوا تو وہ بطور احتجاج اس میں حصہ نہیں لیں گے
اعصام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹینس ٹیم کا پاکستان نہ آنا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کرتارپور راہداری سے روزانہ بڑی تعداد میں بھارتی آرہے ہیں، بھارتی ٹینس فیڈریشن کس بنیاد پر یہ کہتی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔‘
اعصام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیل کر گئی ہے اور اب وہ آئندہ ماہ دوبارہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے آنے والی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پشاور میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش اسلوبی سے ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ’سب سے اہم بات برطانوی شہزادے اور شہزادی کا پاکستان کا دورہ ہے جس نے دنیا بھر میں یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
اعصامتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image caption'کرتارپور راہداری سے روزانہ بڑی تعداد میں بھارتی آرہے ہیں، بھارتی ٹینس فیڈریشن کس بنیاد پر یہ کہتی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے'
اعصام الحق کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے لیکن ان کا ڈیوس کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ وہ غلط کر رہی ہے۔
اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں وہ بھارتی کھلاڑی کے ساتھ کھیلے تو ان پر کافی اعتراض کیا گیا اور جب وہ اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلے تو پورا ملک ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ انھوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ’کھیل کو سیاست اور مذہب سے الگ رکھا جائے اور اب بھی وہ یہی سمجھتے ہیں۔'
اعصام الحق نے کہا کہ ’وہ کھیلیں یا نہیں کھیلیں لیکن اس مقابلے کا پاکستان سے باہر منعقد ہونا پاکستان کی شکست ہو گی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم بھارت کی طاقت کو تسلیم کر رہے ہیں۔‘

MediaToday Monday, 18 November 2019
تاریخ سب سے مہنگی باکسنگ میچ مے ویدرر نے جیت لی

امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر
تاریخ سب سے مہنگی باکسنگ میچ  مے ویدرر نے جیت لی
مے ویدر نے گرگر کو ناک اوٹ کر کے تاریخ کا سب سے مہنگا میچ جیت لیا۔
امریکی باکسر 50 مقابلوں میں ناقبل شکست رہتے ہوے رینگ سے رخصت ہوئے۔ 30 ارب کا انعام بھی جیتا
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے یو ایف سی کے ائرش چمپئن مک گریگر کو ناک آوٹ کیا۔ ناقابل شکست رہتے ہوئے مے ویدر نے 50 میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا۔ کیرئر کی پہلی پروفیشنل میچ کھیلنے والے میک گریگر نے پہلے 3 رونڈ میں مے ویدر پر تابڑ توڑ ھملے کیے۔ شروعت کے 4 رونڈ تک میک گریگر نے مے ویدر کو قابو میں رکھا۔ لیکن اس کے بعد مے ویدر نے اگے کے 3 رونڈز میں گریگر سے حساب برابر کیا۔ اور 10 ویں رونڈ میں مے ویدر نے گریگر کو ناک اوٹ کر کے تاریخ کی سب سے مہنگی میچ جیت لیا۔ اس کھیل میں جیتنے والے مے ویدر کو 30 ارب اور ہرنے والے گریگر کو 20 ارب روپے کا انعام ملا۔ کھیل کے سپانسر کو 60 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ مے ویدر نے پہلے ہی باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا لیکن گریگر کے چلنج کے بعد اس میچ کے لیے واپس ایا تھا۔ اپنے کیریئر کی 50 ویں میچ میں ناقابل شکست رہتے ہو ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا علان کر لیا۔

MediaToday Thursday, 2 May 2019
عمران خان آزادی کپ کا فائنل میچ دیکھنے قزافی سٹڈیم جائیں گے
عمران خان آزادی کپ کا فائنل میچ دیکھنے قزافی سٹڈیم جائیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان آزادی کپ کا فائنل میچ قزافی سٹڈیم میں بیٹھ کر دیکھں گے۔ اس سسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ بطور سابق کرکٹر  میچ دیکھنے قزافی سٹدیم جایئں گے۔  عمران خان کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈرز بھی شرکت کریں گے۔ اطلات کے مطابق عمران خان کو فائنل میچ کا ٹکٹ بھی مل گیا ہے۔

MediaToday Thursday, 14 September 2017
Younus Khan & Misbah-ul-Haq bow out of Test cricket as Pakistan face West Indies

Younus Khan & Misbah-ul-Haq bow out of Test cricket as Pakistan face West Indies

Misbah was given a guard of honour by West Indies on the way to the crease - and another from his team-mates on the way back to the pavilion
Misbah, greeted here by West Indies on his way to the crease, made two from 14 balls before he was out slog-sweeping leg-spinner Devendra Bishoo
There was no farewell flourish in Dominica as Younus and Misbah's fourth-wicket partnership only produced eight runs
Younus departs Test cricket as Pakistan's top scorer - and only the 13th man to pass 10,000 Test runs

MediaToday Sunday, 14 May 2017
Retirement decision is final, Younis Khan
ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔ یونس خان

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں افواہوں کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہر میچ میں بھی سنچری سکور کیا تو بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لونگا۔ یہ میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

MediaToday
>