پاناما کیس کون جیتا اور کون ہارا، عمران خان کا فیصلے کا اردو ترجمہ کرکےعوام میں تقسیم کرنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلے کے بارے میں عوام کو حقائق بتانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو عدالتی فیصلے کا اردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے اردو ترجمے کی کاپیاں تحریک انصاف کے 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس جلسے میں نوازشریف سے استعفی کا مطلبہ بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے پانامہ کیس کے فیصلے میں عدالت نے جے ایی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔