Results for "سیاست"
ایمرجنسی لگانے سے پہلے مشرف نے صلاح و مشورہ نہیں کیا، انکوائری رپورٹ
musharraf did not consult before implementing emergency inquiry reports
اسلام آباد (انصار عباسی) ایف آئی اے کی انکوائری سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ سابق فوجی حکمراں جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے 3 نومبر 2007ء کے اقدام سے قبل کابینہ، وزیراعظم اور گورنروں وغیرہ سے کوئی مشورہ کیا۔ 
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، متعلقہ سیکرٹریز اور صدر و وزیراعظم کے پی ایس صاحبان کسی نے بھی سابق آمر کے دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ 
3 نومبر 2007ء کو ایمرجنسی کے نفاذ کی ایف آئی اے رپورٹ جس پر پرویز مشرف کے خلاف انتہائی غداری کے مرتکب ہونے کا مقدمہ بنا، اس کے مطابق اس بات کے ’’ناقابل تردید ثبوت اور ٹھوس دستاویزی شہادتیں‘‘ موجود ہیں کہ سابق فوجی آمر نے آئین کو سبوتاژ کیا اور غیر قانونی طور پر اپنے شخصی اقتدار کو طول دینے کے لئے ججوں کو برطرف کیا۔ 
ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کی دستیاب نقل کے مطابق اس وقت کے اٹارنی جنرل، کابینہ سیکرٹری، صدر و وزیراعظم کے سیکرٹریز اور سیکرٹری قانون میں سے کسی نے بھی پرویز مشرف کے دعوے کی توثیق نہیں کی کہ انہوں نے اپنے غیرآئینی اقدام کے لئے کابینہ سمیت کئی ایک سے صلاح و مشورے کئے تھے۔ 
اس وقت کے گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے بھی صلاح و مشورے کے حوالے سے پرویز مشرف کے دعوے کی تردید کی۔ 
اس وقت کے اٹارنی جنرل جسٹس (ر) ملک قیوم نے بھی واضح طور پر تردید کی کہ انہیں کوئی تحریری سفارش پیش کی گئی اور نہ ہی ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ ان کے ساتھ زیربحث آیا یا مشورہ مانگا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ملک قیوم کا کہنا تھا کہ انہیں 3 نومبر کےاقدام کا کوئی پیشگی علم نہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بڑے پیمانے پر معلوم تھی کہ پرویز مشرف ایمرجنسی کے اعلان کےلئے وزیراعظم کے سینئر مشیر قانون شریف الدین پیرزادہ سے مشورے لے رہے تھے۔ 
وزارت دفاع اور جی ایچ کیو کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ’’انکوائری ٹیم نے اعلان ایمرجنسی سے متعلقہ سمری، نوٹس اور تجاویز وغیرہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وزارت دفاع کی جانب سے انظار رضوی کو فوکل پرسن مقرر کئے جانے کے باوجود انکوائری ٹیم کو کوئی متعلقہ دستاویز فراہم کی گئی اور نہ ہی دکھائی گئی۔ 
اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری قانون جسٹس (ر) میاں محمد اجمل نے ایف آئی اے ٹیم کو بتایا کہ انہیں اعلان ایمرجنسی کے حوالے سے کسی سمری کا کوئی علم ہے اور نہ ہی ان کے دفتر سے یہ اعلان جاری ہوا ہے تاہم اعلان جاری ہونے پر وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کرنے کے لئے کہا۔ 
میاں اجمل کے مطابق پرویز مشرف نے ان سے کبھی مشورہ نہیں چاہا۔ بڑے پیمانے پر یہی سمجھا جاتا تھا کہ پرویز مشرف ملک قیوم، شریف الدین پیرزادہ اور احمد رضا قصوری ہی سے صلاح و مشورے کرتے ہیں۔ 
اس وقت کے سیکرٹری کابینہ مسعود عالم رضوی نے کہا کہ ان کے دور ملازمت میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے صدر کو ایمرجنسی کے نفاذ کا کبھی مشورہ نہیں دیا جبکہ 3 نومبر 2007ء کو پرویز مشرف نے بحیثیت چیف آف آرمی اسٹاف کے دستخط کئے۔ 
رضوی نے مزید کہا کہ ان کے علم کے مطابق اعلان ایمرجنسی سے قبل اس کے نفاذ پر کابینہ میں غور ہوا اور نہ ہی وزیراعظم نے سمری صدر کو پیش کی۔ تاہم رضوی اس بات کی وضاحت نہیں کر سکے کہ انہوں نے پرویز مشرف کے دستخط سے اعلان ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بغیر کیوں جاری کیا جو حکومت کے ایگزیکٹیو سربراہ تھے۔ 
اس وقت صدر کے سیکرٹری محسن حفیظ کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے پرویز مشرف نے جاری کیا لہٰذا صدارتی سیکرٹریٹ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ صدر کے اس وقت سیکرٹری کو اس موضوع پر اجلاس، سمری اور تفصیلات کا بھی کوئی علم نہیں۔ 
تاہم انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کس طرح سے کابینہ سیکرٹری وزیراعظم کی تحریری منظوری کے بغیر ایمرجنسی نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے؟ اس وقت وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری خالد سعید نے کہا کہ ان کے علم کے مطابق شوکت عزیز اور پرویز مشرف کے درمیان کوئی باقاعدہ سرکاری ملاقات نہیں ہوئی اور ان کی معلومات کے مطابق وزیراعظم دفتر کو ججوں کے رویوں پر کوئی رپورٹ، شہادت یا دستاویز وزارت قانون کی جانب سے موصول نہیں ہوئی۔ 
تاہم وہ اس کی وضاحت نہیں کر سکے کہ کابینہ سیکرٹری نے وزیراعظم کے علم یا منظوری کے بغیر نفاذ ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا؟ چیف آف آرمی اسٹاف اور کابینہ سیکرٹری نے وزیراعظم سے بالواسطہ منظوری حاصل کی ہو۔ 
اس وقت کے گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے تحریری بیان میں کہا کہ پرویز مشرف کا نفاذ ایمرجنسی پر وزیراعظم اور گورنروں وغیرہ سے مشاورت کا دعویٰ غلط ہے۔ 
خالد مقبول سے قانون کے مطابق ذاتی طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کہا گیا لیکن وہ ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔ 
ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا اور اپنے دفاع میں بیان دیں لیکن ان کے وکلاء صفائی نے بتایا کہ ریٹائرڈ جنرل بیمار پڑ گئے ہیں اور تحقیقات میں شامل نہیں ہو سکتے۔ 
بعدازاں وہ شامل ہو جائیں گے لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ ایف آئی اے ٹیم نےا پنی تحقیقات 16 نومبر 2013ء کو مکمل کر لی تھی۔ سفارش کی گئی کہ وفاقی حکومت میں مجاز اتھارٹی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف انتہائی غداری ایکٹ کے تحت شکایت درج کرا سکتی ہے۔ 
ٹیم نے مزید سفارش کی کہ مجاز اتھارٹی 3 نومبر 2007ء کو غیرآئینی ایمرجنسی کے نفاذ میں سہولت کاروں کے کردار کو بھی خاطر میں لے سکتی ہے۔

MediaToday Friday, 20 December 2019
جے یو آئی کا حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع اور آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ بھی کیا فوٹو: فائل

اسلام آباد: اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے تاہم جے یو آئی نے ڈیڈ لائن میں ایک دن کی توسیع اور کسی بھی حتمی اقدام کے لیے آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا چوتھے روز بھی موجود ہیں۔ مارچ میں شریک جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا جوش و ولولہ تاحال جوان ہے۔ نمازِ فجر کے بعد سے آزادی مارچ کے شرکاء مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

ایک جانب کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت پنڈال کی صفائی کی تو دوسری جانب کارکن کھیل تماشوں میں بھی مصروف رہے۔ کہیں کارکن فٹبال کھیلتے دیکھے گئے تو کہیں چادر کی مدد سے اپنے ساتھی کو فضا میں اچھالتے نظر آئے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جو چھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں مرکزی شوریٰ ارکان اور صوبوں کے امیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی پر حتمی مشاورت کی گئی، اجلاس کے فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان پنڈال میں کریں گے۔

دھرنے میں ایک دن کی توسیع، آل پارٹیز بلانے کے فیصلے

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو استعفی کے لیے دی گئی ڈیڈی لائن میں ایک دن کی توسیع اور بعد کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آل پارٹیز کے لیے اکرام درانی کو دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے، اے پی سی کا دن اور وقت رابطوں کے بعد طے کیا جائے گا۔

پولیس و رینجرز کا فلیگ مارچ

اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، پولیس ہائی الرٹ اور افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مختلف مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے   کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

MediaToday Sunday, 3 November 2019
فواد چودھری کے بھائی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
فواد چودھری کے بھائی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
لاہور: (دنیا نیوز) فیصل حسین فرید کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، فیصل چودھری سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کے وکیل بھی رہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

MediaToday Tuesday, 18 December 2018
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی
والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی


اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ والدین کو بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا کر رہے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے، موجودہ دورمیں ہرکوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا، کارروائی سب کے خلاف ہوگی۔ آئی جی سے گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والے واقعے پر رپورٹ مانگی ہے اور پوچھوں گا کہ ابھی تک وہ ملزم گرفتار کیوں نہ ہوئے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ  والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے، بچوں کو موبائل فون یا دیگر اشیا دینے سے پہلے جاننا ہوگا اس پر بچے کیا استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرگودھا سے بچوں کی 64 ہزار  غیراخلاقی وڈیوز  برآمد ہوئیں،  بچوں کی عزتوں سے کھیلنے والے اگریہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور انہیں عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کررہا ہے، ایک خودکش بمبار چند سو افراد کو جب کہ مافیا منشیات کے ذریعے قوم کو ہدف بناتا ہے،والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں، منشیات فروش 75 فیصد بچوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں،طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کرسٹل کے نشے میں مبتلا ہے،  45 فیصد بچے  منشیات بالخصوص آئس کرسٹل کا استعمال کرتے ہیں۔ اب صرف چرس پینے والا نہیں پکڑا جائے گا، مافیا کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ جبری مشقت لینے والوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پولیس اورتمام اداروں کو نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا، وزیراعظم کےحکم پر پولیس نے سخت ترین کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بچے اور بچیاں مل کرپاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے۔

MediaToday
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان
پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے اور پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے، نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر 2018 کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انشااللہ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا۔

MediaToday
وزیراعظم نے عوامی شکایات سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا
لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز اور شکایات پہنچا سکیں گے فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات براہ راست سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سنیں گے اور ان پر کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے عوامی شکایات ارسال کی جائیں گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے۔

MediaToday Sunday, 28 October 2018
سعودی عرب کا کامیاب دورہ ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا

pm-imran-khan-calls-ptis-leaders-meeting
اسلام  آباد : وزیراعظم عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا، جس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب،اقتصادی پیکج پر اعتمادمیں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پرپارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں پارٹی رہنما اور ترجمان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب،اقتصادی پیکج پراعتمادمیں لیں گے اور پارٹی ترجمانوں کو کامیاب دورہ کے ثمرات اجاگر کرنے کیلئے ہدایات دی جائیں گی۔
وزیر اعظم کے قوم سے خطاب یا ویڈیو پیغام جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔
جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔
معاہدے پر وزیرخزانہ اسدعمر اور سعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نے دستخط کیے۔
وزیر اعظم کے کامیاب دورے میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ معدنی ذخائر کے شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان آئے گا جبکہ ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کرنے کیلئے انھیں قائل کرلیا ہے۔
سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا۔

MediaToday Wednesday, 24 October 2018
عمران خان کا 20 ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے پر بیس ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان کردیا ۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جن ارکان کو نکال رہے ہیں وہ ہمارے کُل ارکان صوبائی اسمبلی کا ایک تہائی ہیں، اس اقدام کا الیکشن میں بھی نقصان ہوگا مگر تحریک انصاف نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیا دوسری جماعتوں میں اتنی جرات اور اخلاقی طاقت ہے کہ اپنے ضمیر فروش ارکان کو نکالیں؟
ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتاہے سینیٹ الیکشن میں پیساچلتاہے لیکن اس کیخلاف کچھ نہیں کیاجاتا، ووٹ بیچنےوالے20 اراکین اسمبلی کوشوکاز جاری کررہے ہیں، اگران 20 اراکین اسمبلی نےوضاحت نہ دی توپارٹی سےبھی نکال دینگے، پیسے لینےوالے اراکین اسمبلی کے نام نیب کو دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ پیٹرن کےتحت اپنے لوگوں کیخلاف تحقیقات کیں،تحریک انصاف کاٹکٹ لینےکیلئے اگر کسی نےپیسا دیا تو وہ پیساضائع ہوگا، گزشتہ بار ٹکٹ دینے پر توجہ نہیں دی لیکن اس بار ٹکٹ اس وقت دیاجائیگاجب میں مطمئن ہوں گا۔
عمران خان نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر تشویش کا اظہا بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی، نواز شریف کیخلاف مقدمہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے، پہلے نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے بجائے ’’کیوں نکالا‘‘ جلسے کر رہے تھے۔

MediaToday Wednesday, 18 April 2018
امریکا پاکستان کو ٹشوپیپر کی طرح استعمال کررہاہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ امریکا پاکستان کو ٹشوپیپرکی طرح استعمال کرتاہے۔
روسی خبرایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میںعمران خان نے کہاکہ امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جبکہ امریکا کی چھوٹی سی امدادپاکستان کو بہت مہنگی پڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیںجبکہ امریکی جنگ میں شرکت پرپاکستان کو70ہزارجانوں کانقصان اٹھاناپڑااور غیرملکی کرکٹ ٹیموں نےپاکستان آناچھوڑا۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغانستان میں امن پاکستان کےمفادمیں ہے جبکہ امریکا افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پرڈال رہاہے۔
بھارت سےتعلقات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ تنازعات کےحل کے لیے دونوںممالک کو مذاکرات کی میزپرآناہوگاجبکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان سےمتعلق پالیسی انتہائی جارحانہ اورمعاندانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان امن مسئلہ کشمیرکےحل سے 
آئےگا جبکہ بدقسمتی سے مستقبل میں وہ پاک بھارت مذاکرات نہیں دیکھ رہے ہیں

MediaToday
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان دنیا کے 20 محبوب ترین مردوں میں شمار

:تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان دنیا کے 20 محبوب ترین مردوں میں شمار

chairman imran khan is among the world s most admired people

ملالہ یوسف زئی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کی طرف سے کئے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق، دنیا کے سب سے زیادہ محبوب افراد میں سے ہیں.

بل گیٹس نے مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جبلہ انجلینا جولی خواتین کی فہرست میں سب سے پہلے درجہ پر ہیں. ویب سائٹ کی طرف سے یہ سروے 2015 سے سالانا منعقد کیا جاتا ہے. بل گیٹس اور انجلینا جولی دونوں تیسرے وقت مسلسل فاتح ہیں، جو 2015  سے اس فہرست میں موجود ہیں.
  سروے 35 ممالک سے 37 ہزار افراد سے انٹریو کر کے کیا گیا۔ یہ سروے کے بارے میں اس وقت دنیا کے ہر بڑے چینل پر تبصرے ہو رہے ہیں کیونکہ ڈونلد ٹرمپ اس سروے کے مطابق 17 ویں نمر پر ہیں اور ان کی اہلیہ خواتین کی فہرست میں شامل ہی نہیں ہو سکی ہیں۔  جبکہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ دوسرے نمبر پر ہیں۔



MediaToday Thursday, 12 April 2018
شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید دو ماہ کی مہلت
شریف خاندان کیس
حکومت نے عدالتِ عظمیٰ کو ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف زیرِ سماعت ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید دو ماہ جب کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس نمٹانے کے لیے تین ماہ کا مزید وقت دے دیا ہے۔
حکومت نے عدالتِ عظمیٰ کو ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے ملزمان کے خلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے پاناما پیپرز کیس کے حتمی فیصلے میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے تھے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایون فیلڈ ایونیو میں موجود فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں شامل ہے۔
نیب نے عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر اس وقت کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت کو ان ریفرنسز کا ٹرائل چھ ماہ میں مکمل کرنا تھا جس کی مدت 13 مارچ کو مکمل ہورہی تھی۔ اس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے ٹرائل کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔
جج احتساب عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کہ احتساب عدالت نے توسیع کے لیے وجوہات تو بتائیں لیکن درکار وقت نہیں بتایا۔ یہ بتایا جائے کہ عدالت کو کتنا وقت چاہیے؟
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے دو ماہ کافی ہوں گے۔ تین ریفرنسز کے بیشتر گواہان کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے۔
عمران الحق نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں وقت لگے گا۔ اسحاق ڈار مفرور ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ استغاثہ کی ذمہ داری کون سر انجام دے رہا ہے؟ اسحاق ڈار مفرور ہو کر بھی سینیٹر کیسے بن گئے؟ عدالتی مفرور کا کوئی حق نہیں ہوتا۔
جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ وکیلِ صفائی کی طرف سے ٹرائل میں تاخیر کے لیے کوئی حربے تو استعمال نہیں کیے گئے؟ جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے ابھی تک کوئی تاخیری حربے دیکھنے میں نہیں آئے۔
عدالت نے احتساب عدالت کے جج کی درخواست نمٹاتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو مزید دو ماہ اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید تین ماہ کا وقت دے دیا۔
دوسری جانب بدھ کو ہی چیف جسٹس نے خصوصی عدالتوں کے غیرفعال ہونے سے معتلق کیس کے دوران اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ ہونے کا نوٹس لیا اور سیکرٹری قانون کو طلب کیا۔
محمد بشیر کی بطور جج احتساب عدالت مدت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے احتساب عدالت کے جج کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ ہونے سے متعلق نوٹس کی سماعت کی۔
کیس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو سیکرٹری قانون عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ 12 مارچ سے قبل محمد بشیر کی مدتِ ملازمت میں توسیع ہو جائے گی۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ وقت سے قبل نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر سیکرٹری قانون نے بتایا کہ 26 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم ملا جس پر منگل کو سمری وزیرِ اعظم کو ارسال کردی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اتنے دن خط آپ کے دفتر میں کیا کرتا رہا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسیکیوشن میں کافی اصلاح کی ضرورت ہے۔ وہ معاملات کو بہت ہلکا لیتی ہے۔
بعد ازاں کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

MediaToday Wednesday, 7 March 2018
نواز شریف اور الطاف حسین کی خفیہ ملاقات
نواز شریف اور الطاف حسین کی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔


سابق وزیراعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم لندن کے چئیر پرسن الطاف حسین کا بارے میں تهلکه خیز انکشافات منطر عام پر آگئی۔ دونوں میں ہونے والی خفیہ ملاقات کی کہانی روزنامہ امت نے جاری کر دی۔ مسلم لیگ کی طرف سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

MediaToday Thursday, 5 October 2017
این اے 120 میں تعلیم یافتہ اور نوجوان طبقے نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا
این اے 120 میں ہوئے الیکشن میں 18 سے 34 سال کے نوجوانوں کی اکثریت نےتحریک انصاف کو ووٹ دیا۔ کم تعلیم یافتہ اور بڑی عمر کے افراد کی اکثریت نے مسلم لیگ کو ووٹ دیا۔ کس طبقے نے کس کو ووٹ دیا دیکھے اس رپورٹ میں 

MediaToday Tuesday, 19 September 2017
مسلم لیگی کارکنوں کی گمشدگی اور اغوا کا ڈرامہ بے نقاب
مسلم لیگی کارکنوں کی گمشدگی اور اغوا کا ڈرامہ بے نقاب
مریم نواز نے جس لیگی کارکن کا زکر آپنی فتح کی تقریر میں کیا تھا وہ اس ٹائم اپنے گھر میں تھا۔ فرضی ڈرامہ رچا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کے خلاف خفیہ ہاتھ کام کر رہے۔
http://www.roznama92news.com/popup.php?newssrc=issues/2017-09-19/7238/fp-004.jpg

MediaToday Monday, 18 September 2017
عمران خان کا مسلم لیگ کو ووٹ دینے والوں کے لیے خصوصی پیغام
این اے 120 میں مسلم لیگ کی کامیابی کے بعد عمران خان نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوے مسل لیگ کے ووٹرز کو ایک خاص پیغام دیا ہے۔ دیکھیں اس ویڈیو میں عمران خآن کا خصوصی پیغام

MediaToday
این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹ کس طرح شامل کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سیٹ کا الیکشن ہو گیا اور مسلم لیگ کی کلثوم نواز نے سیٹ جیت لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی۔
الکیشن سے پہلے ہی اس حلقے میں باہر کا ووٹ شامل کرنے کا انکشاف ہو گیا تھاجس کا ثبوت دیکھے اس ویڈیو میں
سینکڑوں گھروں کے پتہ پر پانچ سے دس تک ووٹ شامل کیا گیا ہے اور وہ گھر والے جانتے بھی نہیں ہیں کہ وہ کون ہیں۔ اس شخص کے گھر کے پتے پر بھی 9 ووٹ شانل کیا گیا ہے اور یہ ان میں سے کسی کو نہیں جانتا ہے۔

MediaToday
این اے 120 -الیکشن سے پہلے مسلم لیگ میں پھوٹ
پاکستان مسلم لیگ کے  دو گروپس میں جھگڑا ہوگیا۔  کیپٹن ر صفدر اور حمزہ شہباز کے یوتھ ونگ ایک دوسرے کے سامنے آگئے۔ حمزہ شہباز کے گروپ نے کیپٹن ر صفدر پر دھمکی دینے کا الزام لگایا جس کے بعد دونوں طرف کے نوجوانوں نے جھگڑا شروع کیا




MediaToday Saturday, 16 September 2017
حمزہ شہباز نے این اے 120 کی انتخابی مہم ختم ہوتے ہی مریم نواز کو بڑا سرپرائز دےدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حمزہ شہباز نے مریم نواز کے ساتھ دشمنی کو نبھاتے ہوئے انہیں الیکشن سے دو دن پہلے بڑا سرپرائزدے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ساتھیوں نے مریم نواز کی لاہور حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس طرح اب کلثوم نواز کو ووٹ حاصل کرنے میں نا کامی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا حلقے میں کامنہ کروانے، ان کی ناقص کارکردگی اور مریم نواز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کلثوم نواز کو ووٹ کم پڑ سکتے ہیں، اس کے علاوہ وہاں کے ایک کونسلر جو حمزہ شہباز کے بہت قریبی ہیں، انہوں نے بھی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حلقہ این اے 120کے میئر اور ڈپٹی میئر نے بھی مریم نواز کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کیا مگر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے یا پھر کسی اور جماعت کو ووٹ دیں گے۔

MediaToday
مسلم لیگ کی حمایت کرنے پر جمیعت الحدیث میں پھوٹ پڑ گئی
مسلم لیگ کی حمایت کرنے پر جمیعت الحدیث میں پھوٹ پڑ گئی
علامہ زبیر ظہیر جمیعت الحدیث سے الگ ہوگئے۔
فوج اور عدلیہ سے محاز آرائی کرنے والے ملک کےاور قوم کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
کلثوم نواز کی حمایت کرنے پر علامہ زبیر احمد ظہیر  نے پروفیسر ساجدمیر کی مرکزی جمیعت الحدیث سے علیحدگی کا علان کر لیا۔ علامہ زبیر نے کہا کہ کچھ لوگون نے جمیعت الحدیث کا نام خاک میں ملا دیا ہے۔ تمام عہدے مفادات سے منسلک ہیں۔ عوام این اے 120 میں ایماندار اور سچے امیدوار کو ووٹ دے۔ مسلم لیگ کی حمایت کرنے والی سیاسی اور مذہبی تمام جماعتیں ملک کی دشمن ہیں۔ تحریک تحفظ حرمین شرفین کے سربراہ زبیر احمد ظہیر نے مرکزی جمیعت الحدیث سے ہی نہیں بلکہ صوبائی زکوۃ کونسل اورمتحدہ علما بورڈ سے بی استعفی کا علان کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ زبیر نے کہا کہ آپنے زاتی مفاد کے لیے فوج اور عدلیہ سے محاز ارائی کرنے والے ملک اور قوم کے خیر خواہ کیسے ہوسکتے ہیں۔

MediaToday
>