امریکا پاکستان کو ٹشوپیپر کی طرح استعمال کررہاہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ امریکا پاکستان کو ٹشوپیپرکی طرح استعمال کرتاہے۔
روسی خبرایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میںعمران خان نے کہاکہ امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جبکہ امریکا کی چھوٹی سی امدادپاکستان کو بہت مہنگی پڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیںجبکہ امریکی جنگ میں شرکت پرپاکستان کو70ہزارجانوں کانقصان اٹھاناپڑااور غیرملکی کرکٹ ٹیموں نےپاکستان آناچھوڑا۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغانستان میں امن پاکستان کےمفادمیں ہے جبکہ امریکا افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پرڈال رہاہے۔
بھارت سےتعلقات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ تنازعات کےحل کے لیے دونوںممالک کو مذاکرات کی میزپرآناہوگاجبکہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان سےمتعلق پالیسی انتہائی جارحانہ اورمعاندانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان امن مسئلہ کشمیرکےحل سے 
آئےگا جبکہ بدقسمتی سے مستقبل میں وہ پاک بھارت مذاکرات نہیں دیکھ رہے ہیں
>