جیل میں 8 دن گزارے لیکن جیل میں کسی بڑے ڈاکو یا طاقتور مجرم کو نہیں دیکھا تھا - عمران خان
این اے 120 کا ضمنی الیکشن فیصلہ کرے گا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے یا پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ کھڑی ہے- عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہوگا۔ جو یہ فیصلہ کرے گا کی قوم پاکستان کی عدلیہ کے ساتھ کھری ہے یا پاکستان کے سب سے بڑے چوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پہلی بار پاکستا نیں بڑے چوروں کا احتاسب شروع ہوا ہے اور یہی وہ پاکستان ہے جس کا میں نے خواب دیکھا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ آصف زاردری کو نیب نے کلین چیٹ دی ہے اور قوم کھبی چیئرمین نیب کو معاف نہیں کریے گی۔
مزید کہا کہ میں نے 8 دن جیل میں گزارے لیکن جیل میں کسی بڑے ڈاکو یا طاقتور مجرم کو نہیں دیکھا تھا۔ پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو میں نے پالیمنٹ میں دیکھے ہیں۔ پانامہ کیں میں جی آئی ٹی ارکان نے جس طرح تحقیقات کی ایسی تحقیقات یورپ کی کوئی جی آئی ٹی بھی نہیں کر سکتی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملتان میٹرو پروجیکٹ میں شہباز شریف نے کرپشن کیا ہے۔ اس کے خلاف نیب میں کیس کرینگے۔ اس موقع پر عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار بڑے ڈاکو کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔ یہ ہے نیا پاکستان جس میں قانون سب کے لیے برابر ہو۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ این اے 120 کا نتیجہ فیصلہ کرے گا کہ قوم قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے یا ڈاکو کے حکمرانی کے ساتھ ہے۔