پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ ناکام بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ افسران کو ٹاسک

پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ ناکام بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ افسران کو ٹاسک
تحریک انصاف کے آج کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے کل ہی ٹرانسپورٹ افسران کو ٹاسک سونب دیا گیا ہے۔ گاڑیاں فرہم کرنے والے ٹراسپوٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو لانے والی گاڑیوں کے نمبر نوٹ کر کے ان کے نہ صرف روڈ پرمٹ کنسل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے بلکہ جارمانے بھی لگانے کا بھی حکم جاری ہوا ہے۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق این اے 120 کے انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے جیل روڈ میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے ٹرانسپورٹ ا فسران کو احکامات جاری کیا ہے۔
حکومتی اراکین کی جانب سے یہ احکامات جاری ہوئے ہیں تاکہ تحریک انصاف کے جلسے کا ناکم بنایا جائے۔ یہ جلسہ این اے 120 کے الیکشن کو حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے جس کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسل لیگ کے ارکان چاہتے ہیں کہ جلسے میں کم سے کم لوگ شرکت کرے۔ جس سے تحریک انصاف کو سیاسی نقصان ہو۔
احکمات ملتے ہی ٹرانسپورٹ کے افسران نے تمام ٹرانسپوٹرز کو اطلاع کر دیا ہے اور ان کو کہا گیا ہے کہ جلسے کےلیے کسی بھی قیمت پر گاڑیاں فراہم نہیں کیا جائے جس پر کچھ ٹرانسپوٹرز نے احتجاج بھی کیا ہے۔ تاہم خبر کے مطابق تحریک انصاف کے حامی ٹرانسپوٹرز نے گاڑیاں فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
>