غذائیت سے بھرپور پھل تربوز کے فوائد

گرمی کے موسم میں تربوز انتہائی فائدہ مند ہے۔ فوٹو : فائل
قدرت نے تمام پھلوں کو ہر موسم کے لحاظ سے بنایا ہے اور تربوز بھی ایک ایسا ہی رسیلا پھل ہے جس میں میں بے شمار خصوصیات کے ساتھ ساتھ موسم سے لڑنے کی طاقت بھی شامل ہے۔

ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر موسم کے اپنے مزیدار پھل ہیں جن میں تربوز کا شمار بھی ایسے ہی رسیلے اور ذائقہ دار پھلوں میں ہوتا ہے جس کی خصوصیات سے شاید ہی آپ واقف ہوں۔

دل کے مریضوں کے لیے
دل کی بیماری ایک عام سی بیماری کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اس کے علاج کے لیے دوائیوں کا استعمال نہ صرف جیب پر بھاری ہوتا ہے بلکہ ان دوائیوں کے سائڈ ایفکٹ بھی بہت ہیں لہٰذا دل کے امراض سے بچنے کے لیے گھریلو ٹوٹکا استعمال کرنا چاہیے اور اس کا حل بھی تربوز اور دیگر پھلوں میں چھپا ہواہے۔ تربوز میں موجود لائی کوپین نامی اجزا دل کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہیں اور ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کو کم کیا جاسکتا ہے۔

پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے

گرمی کے موسم میں جسم سے پسینے کی صورت میں ہماری نمکیات خارج ہوتی ہیں اس لیے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے تربوز انتہائی فائدہ مند ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید

تربوز میں موجود وٹامن اے جلد کے لیے بہت مفید ہے لہٰذا صرف تربوز کا ایک کپ وٹامن اے کی روزمرہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جب کہ تربوز بالوں کو بھر پور موسچرائزر بھی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تربوز کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں لہٰذا ہمیں تربوز کا مناسب استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ اور بے وقت کھانے سے  ہیضہ جیسے امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
>