Results for "صحت"
آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ سب بتائے گی

آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ سب بتائے گی


کیا آپ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے، کھانسی، زکام یا بخار ہونے کی صورت میں کیا آپ کورونا کے مشتبہ مریض ہوسکتے ہیں ؟ ان تمام سوالوں نے عام لوگوں میں ایک خوف کی فضا قائم کردی ہے، لیکن اب آپ گھر بیٹھے جان سکتے ہیں کہ کیا آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے ایک انقلابی موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو آپ کو 
بتائے گی کہ کیا آپ میں کورونا وائرس ہونے کا چانس کتنے فیصد ہے۔

کورونا چیک کے نام سے بنائی گئی ایپلیکیشن کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ ایپلیکیشن بتائے گی کہ کیا ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا کہنا تھا کہ ” اس ایپلیکشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اب کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہسپتال کا رخ نہیں کرنا پڑے گا آغا خان یونیورسٹی اوراس کے ٹیچنگ ہسپتال کی مشترکہ کوششوں سے یہ ایپلیکیشن تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرکے جان سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں”یہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا کسی موسمی تبدیلی کی۔
یاد رہے کہ مارچ کے اختتام میں آغا خان ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ نہیں کرسکتے کیونکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی ہے اور اب ان کے پاس مزید ٹیسٹنگ کٹس بھی نہیں ہیں۔

MediaToday Thursday, 9 April 2020
غذائیت سے بھرپور پھل تربوز کے فوائد
گرمی کے موسم میں تربوز انتہائی فائدہ مند ہے۔ فوٹو : فائل
قدرت نے تمام پھلوں کو ہر موسم کے لحاظ سے بنایا ہے اور تربوز بھی ایک ایسا ہی رسیلا پھل ہے جس میں میں بے شمار خصوصیات کے ساتھ ساتھ موسم سے لڑنے کی طاقت بھی شامل ہے۔

ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر موسم کے اپنے مزیدار پھل ہیں جن میں تربوز کا شمار بھی ایسے ہی رسیلے اور ذائقہ دار پھلوں میں ہوتا ہے جس کی خصوصیات سے شاید ہی آپ واقف ہوں۔

دل کے مریضوں کے لیے
دل کی بیماری ایک عام سی بیماری کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اس کے علاج کے لیے دوائیوں کا استعمال نہ صرف جیب پر بھاری ہوتا ہے بلکہ ان دوائیوں کے سائڈ ایفکٹ بھی بہت ہیں لہٰذا دل کے امراض سے بچنے کے لیے گھریلو ٹوٹکا استعمال کرنا چاہیے اور اس کا حل بھی تربوز اور دیگر پھلوں میں چھپا ہواہے۔ تربوز میں موجود لائی کوپین نامی اجزا دل کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہیں اور ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کو کم کیا جاسکتا ہے۔

پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے

گرمی کے موسم میں جسم سے پسینے کی صورت میں ہماری نمکیات خارج ہوتی ہیں اس لیے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے تربوز انتہائی فائدہ مند ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید

تربوز میں موجود وٹامن اے جلد کے لیے بہت مفید ہے لہٰذا صرف تربوز کا ایک کپ وٹامن اے کی روزمرہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جب کہ تربوز بالوں کو بھر پور موسچرائزر بھی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تربوز کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں لہٰذا ہمیں تربوز کا مناسب استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ اور بے وقت کھانے سے  ہیضہ جیسے امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

MediaToday Thursday, 2 May 2019
پشاور میں ڈینگی مچھر پیھلائے جانے کا انکشاف
پشاور میں ڈینگی مچھر پیھلائے جانے کا انکشاف
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ڈینگی مچھر پھیلائے جانے کا انکشاف، سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ہی خاندان کے چار افراد رنگے ہاتھوں گرفتار۔ گرفتار افراد میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ ان کا تعلق پشاور کے پشتخرہ کے علاقے سے ہے۔ گرفتار خاندان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈینگی پیھلانے کے بدلے ان کو پیسہ ملتا تھا۔ 
یہ لوگ شاپنگ بیگ میں ڈینگی مچھر لے کر گھوم رہے تھے جو سی سی ٹی وی کیمرے کی نطر میں آنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر کے سامنے پیش کیا گیا یہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کو مچھر پھیلانے پر پیسہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔



MediaToday Monday, 18 September 2017
نواز شریف کی تصویر چھپنے پر لاکھوں صحت کارڈ ضائع
 صحت-کارڈ-ضائع
نواز شریف کی تصویر چھاپنے پر لاکھوں صحت کارڈ ضائع

کارڈ ضائع ہونے سے کرڈوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان، ٹھیکہ اسٹٹ لائف انشورنس کے پاس تھا۔ کارڈ دوبارہ چھاپنا پڑھے گا۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد غریب عوام کو فراہم کیے جانے والے لاکھوں صحت سہولت کارڈ ضائع ہو گئے۔ جس سے قومی خزانے کو کروڈوں کو نقصان ہوگیا۔ دوبئی کی ایک کمپنی نے کروڈوں روپے کا کلیم کر کے یہ کارڈ بنائے تھے اور ان پر نااہل وزیر اعطم کی تصویر چھاب کر قومی خزانے کو نقصان پونچھایا۔
وفاقی حکومت نے غریب اور مساکین میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کا علان کیا تھا۔ گزرشتہ ہفتے دوبئی سے یہ کارڈ تیار ہوکر پاکستان پہنچے تھے جن پر سابق وزیر اعظم کی تصویر چھاپی ہوئی تھی۔ چونکہ نواز شریف کو عدالت نے نااہل کر دیا ہے اس لیے یہ سارے صحٹ کارڈ ضائع ہوگئے۔یہ کارڈ دوبئی کی کمپنی ٹایابیلی ٹیکنالوجیز نے بنایا تھا۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمیں تصویر چھاپنے کے لیے کہا گیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کوئی نئی ہدایت نہیں ملی تھی اس لیے جیسے بنانے کا اڈر میلا تھا اسی طرح کارڈ بنایا ہے۔ اس کمپنی کو اسٹٹ لائف انشورنس نے ٹھیکہ دیا تھا اور 30  لاکھ روپے ایڈوانس ادا کر دیا تھا۔نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی وجہ سے یہ سارے کارڈ ضائع ہوگئے اور دبارہ نوازشریف کے تصویر کے بغیر کارڈ چھاپنے ہونگے۔

MediaToday Tuesday, 15 August 2017
خیبرپختونخواہ میں نابینا افراد کی انکھوں کی مفت پیوندکاری
 خیبرپختونخواہ کے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نابینا افراد کی انکھوں کی مفت پیوندکاری
کامیاب اپرشن کے بعد نابینا افراد کی انکھ میں روشنی آئی تو ان کی خوشی دیدنی تھی
  

MediaToday Friday, 5 May 2017
>