نواز شریف کی تصویر چھاپنے پر لاکھوں صحت کارڈ ضائع
کارڈ ضائع ہونے سے کرڈوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان، ٹھیکہ اسٹٹ لائف انشورنس کے پاس تھا۔ کارڈ دوبارہ چھاپنا پڑھے گا۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد غریب عوام کو فراہم کیے جانے والے لاکھوں صحت سہولت کارڈ ضائع ہو گئے۔ جس سے قومی خزانے کو کروڈوں کو نقصان ہوگیا۔ دوبئی کی ایک کمپنی نے کروڈوں روپے کا کلیم کر کے یہ کارڈ بنائے تھے اور ان پر نااہل وزیر اعطم کی تصویر چھاب کر قومی خزانے کو نقصان پونچھایا۔
وفاقی حکومت نے غریب اور مساکین میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کا علان کیا تھا۔ گزرشتہ ہفتے دوبئی سے یہ کارڈ تیار ہوکر پاکستان پہنچے تھے جن پر سابق وزیر اعظم کی تصویر چھاپی ہوئی تھی۔ چونکہ نواز شریف کو عدالت نے نااہل کر دیا ہے اس لیے یہ سارے صحٹ کارڈ ضائع ہوگئے۔یہ کارڈ دوبئی کی کمپنی ٹایابیلی ٹیکنالوجیز نے بنایا تھا۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمیں تصویر چھاپنے کے لیے کہا گیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کوئی نئی ہدایت نہیں ملی تھی اس لیے جیسے بنانے کا اڈر میلا تھا اسی طرح کارڈ بنایا ہے۔ اس کمپنی کو اسٹٹ لائف انشورنس نے ٹھیکہ دیا تھا اور 30 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کر دیا تھا۔نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی وجہ سے یہ سارے کارڈ ضائع ہوگئے اور دبارہ نوازشریف کے تصویر کے بغیر کارڈ چھاپنے ہونگے۔