مسلم لیگ این اے 120 میں الیکشن سے پہلے ہی مشکلات کا شکار، بیگم کلثوم نواز کا بھی آقامہ نکل آیا
این اے ۰۲۱۱ کی الیکشن میں ابھی کافی وقت ہے لیکن مسلم لیگ نواز کی مشکلات ابھی سے شروع ہوئی ہیں۔ خبر کے مطابق این اے 120 کی ضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ نواز کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی کو چلنج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لیکشن کمیشن میں چلنج جمع کروا دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ اس چلنج میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے جن کو عدالت نے نااہل قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کا آقامہ بھی نکل ایا ہے۔ جس کو کاغذات نامزدگی میں نہیں دیکھایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔
مسلم لیگ کے جانب سے این اے 120 میں الیکش لڑھنے والی بیگم کلثوم نواز کا بھی آقامہ سامنے ایا ہے ان کے پاس دوبئی کا 2006 سے 2015 تک کا آقامہ موجود تھا۔ تاہم مسلم لیگ نواز کے جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے اقامہ کے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کردیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ سابق وزیراعظم کی نااہلی کی ایک وجہ آقامہ بھی تھا۔ نواز شریف کے آقامے کے سامنے انے کے بعد حکمران جماعت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بہت سے رہنماوں کے بھی آقامے نکلے ہیں اقامہ رکھنے والوں کی اکثریت مسلم لیگ نواز کے قائدین کی ہے جن میں وفاقی وزرا اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی شامل ہیں لیکن مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کا کوئی آقامہ نہیں ہے۔
چلنج موصول ہونے کے بعد ریٹرنگ افیسر نے کلثوم نواز کوطلب کر لیا ہے۔ ریٹرنگ افیسر نے کہا ہے کہ امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی 17 اگست تک جانچ پڑتال جاری رہے گی۔