آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ سب بتائے گی

آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں؟موبائل ایپ سب بتائے گی


کیا آپ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے، کھانسی، زکام یا بخار ہونے کی صورت میں کیا آپ کورونا کے مشتبہ مریض ہوسکتے ہیں ؟ ان تمام سوالوں نے عام لوگوں میں ایک خوف کی فضا قائم کردی ہے، لیکن اب آپ گھر بیٹھے جان سکتے ہیں کہ کیا آپ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے ایک انقلابی موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے جو آپ کو 
بتائے گی کہ کیا آپ میں کورونا وائرس ہونے کا چانس کتنے فیصد ہے۔

کورونا چیک کے نام سے بنائی گئی ایپلیکیشن کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ ایپلیکیشن بتائے گی کہ کیا ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کا کہنا تھا کہ ” اس ایپلیکشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اب کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ہسپتال کا رخ نہیں کرنا پڑے گا آغا خان یونیورسٹی اوراس کے ٹیچنگ ہسپتال کی مشترکہ کوششوں سے یہ ایپلیکیشن تیار کی ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی علامات کو ٹیسٹ کرکے جان سکتے ہیں کہ آپ کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں”یہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا کسی موسمی تبدیلی کی۔
یاد رہے کہ مارچ کے اختتام میں آغا خان ہسپتال نے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مزید ٹیسٹ نہیں کرسکتے کیونکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گنجائش سے بڑھ گئی ہے اور اب ان کے پاس مزید ٹیسٹنگ کٹس بھی نہیں ہیں۔
>