غزہ پر اسرائیلی گولہ باری ،19 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی گولہ باری سے 4 ماہ کے بچے اور حاملہ خاتون سمیت 19 فلسطینی شہید ہوگئے، حماس کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی بھی مارے گئے، اسرائیلی فوج کے غزہ میں داخل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ۔
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ اور ٹینکوں کے حملے جاری ہیں، فلسطینی تنظیمیں بھی اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہیں۔
اتوار کو کیے گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے راکٹ حملوں میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ہیں، اسرائیل نے فوجی ٹینک غزہ کی باڑ پر پہنچا دیئے ہیں اور خدشہ ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔
حرم شریف اورمسجد نبوی میں پہلی نمازتراویح
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے،حرم شریف اورمسجد نبوی میں پہلی نمازتراویح پر روح پرور اجتماعات ہوئے ۔
سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک، عراق، فلسطین، افغانستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں آج پہلا روزہ ہےجبکہ کینیڈا میں بھی آج پہلا روز ہے ۔
برطانیہ ، فرانس، یورپ اور امریکا میں بعض کمیونٹیز آج اوربعض منگل کو پہلا روزہ رکھیں گی جبکہ ایران ،بنگلا دیش اورسری لنکا میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا ۔
بھارتی ریاست کیرالا اور تامل ناڈو کے کچھ علاقوں میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ باقی علاقوں میں منگل کو پہلا روز ہوگا۔
بڑے علماء پاکستان کے مخالف تھے، ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑ سکتے، فوادچوہدری
اسلام آباد(نمائندہ جنگ، آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بڑے علماء پاکستان کے مخالفت تھے، ملک کو کیسے چلانا ہے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر کے اجراء کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں5 اراکین کی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے،کمیٹی کیلنڈر بنا کر کابینہ کے سامنے رکھے گی،کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہر لوگ شامل ہونگے ، یہ ماہرین ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے حتمی جائزہ لیں گے،کمیٹی پاکستان میں قمری کیلنڈر جاری کریگی، پاکستان میں رمضان ، عید اور محرم میں ہمیشہ تنازع ہوتا ہے ، ہمارے پاس تمام ذرائع موجود ہیں جن کی مدد سے ہم ایک حتمی تاریخ کا تعین کر سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی بھی دوربین سے چاند دیکھتی ہے ، جب دوربین سے
چاند دیکھا جا سکتا ہے تو ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال میں کیا حرج ہے، کمیٹی کیلنڈر بنا کر کابینہ کے سامنے رکھے گی، کابینہ کی مرضی ہے وہ یہ کیلنڈر منظور کرے یا رد کرے ، ہمارا خیال ہے کہ پاکستان کا ایک اپنا قومی کیلنڈر ہونا چاہئے جو جدید سائنسی اصولوں اورسائنسی ٹیکنالوجی پر بنایا جائے ، اس پر رواں ہفتہ سے عملدرآمد شروع ہو جائیکا۔ دریں اثناء فواد چوہدری نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر مولانا فضل الرحمان کی طرف اشار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانے کا فیصلہ اب مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے اگر اس روح سے دیکھا جائے تو پھر پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور وہ علماء قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ٹیکنالوجی ہی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے۔
غذائیت سے بھرپور پھل تربوز کے فوائد
 |
| گرمی کے موسم میں تربوز انتہائی فائدہ مند ہے۔ فوٹو : فائل |
قدرت نے تمام پھلوں کو ہر موسم کے لحاظ سے بنایا ہے اور تربوز بھی ایک ایسا ہی رسیلا پھل ہے جس میں میں بے شمار خصوصیات کے ساتھ ساتھ موسم سے لڑنے کی طاقت بھی شامل ہے۔
ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر موسم کے اپنے مزیدار پھل ہیں جن میں تربوز کا شمار بھی ایسے ہی رسیلے اور ذائقہ دار پھلوں میں ہوتا ہے جس کی خصوصیات سے شاید ہی آپ واقف ہوں۔
دل کے مریضوں کے لیے
دل کی بیماری ایک عام سی بیماری کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور اس کے علاج کے لیے دوائیوں کا استعمال نہ صرف جیب پر بھاری ہوتا ہے بلکہ ان دوائیوں کے سائڈ ایفکٹ بھی بہت ہیں لہٰذا دل کے امراض سے بچنے کے لیے گھریلو ٹوٹکا استعمال کرنا چاہیے اور اس کا حل بھی تربوز اور دیگر پھلوں میں چھپا ہواہے۔ تربوز میں موجود لائی کوپین نامی اجزا دل کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہیں اور ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کو کم کیا جاسکتا ہے۔
پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے
گرمی کے موسم میں جسم سے پسینے کی صورت میں ہماری نمکیات خارج ہوتی ہیں اس لیے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے تربوز انتہائی فائدہ مند ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔
بالوں کے لیے مفید
تربوز میں موجود وٹامن اے جلد کے لیے بہت مفید ہے لہٰذا صرف تربوز کا ایک کپ وٹامن اے کی روزمرہ کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جب کہ تربوز بالوں کو بھر پور موسچرائزر بھی فراہم کرتا ہے۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تربوز کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں لہٰذا ہمیں تربوز کا مناسب استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ اور بے وقت کھانے سے ہیضہ جیسے امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہراسانی الزام کے بعد علی ظفر اور میشا کے درمیان واٹس اپ گفتگو منظر عام پر آگئی
 |
میشا شفیع نے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل
لاہور: گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونی والی واٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اب علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کے جیمنگ اور پرفارمنس کے میسج منظر عام پر لے آئے ہیں جب کہ میشا کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
|
میشا شفیع نے اپنے پیغام میں صاف لکھا ہے کہ 23 دسمبر کو جیمنگ اور پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، میشا شفیع نے اس میسج میں علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جب کہ دوسری طرف میشا شفیع نے ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کانسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔
دوسری جانب علی ظفر اس جیمنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر لا چکے ہیں، اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جیمنگ سیشن کے دوران گیارہ کے قریب موسیقار علی ظفر اور میشا شفیع کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے موجود ہیں، ان موسیقاروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو عدالت میں گواہی کے لیے بھی متعدد مرتبہ حاضر ہو چکی ہیں جب کہ علی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ میشہ شفیع نے ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا ہے۔
حج 2017 تصویری جھلکیاں
حج 2017 کی کچھ خوبصورت تصاویر
اس سال 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان اسلام نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔
تاریخ سب سے مہنگی باکسنگ میچ مے ویدرر نے جیت لی
 |
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر |
تاریخ سب سے مہنگی باکسنگ میچ مے ویدرر نے جیت لی
مے ویدر نے گرگر کو ناک اوٹ کر کے تاریخ کا سب سے مہنگا میچ جیت لیا۔
امریکی باکسر 50 مقابلوں میں ناقبل شکست رہتے ہوے رینگ سے رخصت ہوئے۔ 30 ارب کا انعام بھی جیتا
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے یو ایف سی کے ائرش چمپئن مک گریگر کو ناک آوٹ کیا۔ ناقابل شکست رہتے ہوئے مے ویدر نے 50 میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا۔ کیرئر کی پہلی پروفیشنل میچ کھیلنے والے میک گریگر نے پہلے 3 رونڈ میں مے ویدر پر تابڑ توڑ ھملے کیے۔ شروعت کے 4 رونڈ تک میک گریگر نے مے ویدر کو قابو میں رکھا۔ لیکن اس کے بعد مے ویدر نے اگے کے 3 رونڈز میں گریگر سے حساب برابر کیا۔ اور 10 ویں رونڈ میں مے ویدر نے گریگر کو ناک اوٹ کر کے تاریخ کی سب سے مہنگی میچ جیت لیا۔ اس کھیل میں جیتنے والے مے ویدر کو 30 ارب اور ہرنے والے گریگر کو 20 ارب روپے کا انعام ملا۔ کھیل کے سپانسر کو 60 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ مے ویدر نے پہلے ہی باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا لیکن گریگر کے چلنج کے بعد اس میچ کے لیے واپس ایا تھا۔ اپنے کیریئر کی 50 ویں میچ میں ناقابل شکست رہتے ہو ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا علان کر لیا۔
وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے بتا دیا

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشین خاتون اول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ان کے بیٹے جیسے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈ سم ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی ہوں۔
عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے خود ہی بتا دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایک سٹار ہونے کے باوجود دو بار ملائیشیا آئے اور دونوں بار ہمارے گھر تشریف لائے۔
ملائشین خاتون اول کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے لیے بیٹوں جیسے ہیں، وہ مجھے ماں کہتے ہیں، اس لیے ہاتھ پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے انھیں بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈسم ہیں لیکن میں ان کو نہیں جانتی ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے عمران خان کا ہاتھ تھام کر تصویریں کھنچوائیں تھیں۔
ملائیشین خاتون اول سیتی حسما فوٹو سیشن سے قبل عمران خان سے مخاطب ہوئیں اور درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟ جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔
اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی قابل دید تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ڈومور کے مطالبے کرنے والا امریکا اب مدد مانگنے پر مجبور ہے، وزیراعظم عمران خان
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان خان کہنے والے سن لیں، ڈومور کے مطالبے کرنے والا امریکا اب مدد مانگنے پر مجبور، پاکستان نے واشنگٹن حکام اور افغان طالبان کی بات کرا دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا مطلب سنت پر چلنا ہے، آپ ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں اصول بنائے تھے، انہوں سادگی سے زندگی گزاری اور سارا پیسہ غریبوں پر لگایا۔ ہماری بھی ساری پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ غریب طبقے کو کیسے اوپر لانا ہے، پیسے نہیں بھی ہیں تو ہم نے کمزور طبقے کی مدد کرنی ہے۔ ہم سارے ملک کے بچوں کے لئے ایک نصاب کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کسی نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے کچھ کیا ہو، میں نے اپنے سامنے غریب اور امیر میں فرق بڑھتے دیکھا ہے، جب انگریز گیا تو ہمارے ہسپتال بہتر تھے، میں خود گورنمنٹ ہسپتال میں پیدا ہوا لیکن آہستہ اہستہ امیروں کے اور غریبوں کے لئے الگ الگ ہسپتال بن گئے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں، انہوں نے ہمیں دوسری دفعہ صوبے میں حکومت سازی کا موقع دیا، اس پر عوام کا شکر ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر انسان جتنا بھی عقل مند ہو اگر وہ ایماندار نہیں تو کوئی فائدہ نہیں، مجھے وزیراعلیٰ محمود خان کی ایمانداری پر پورا اعتماد ہے، وہ ایک سادہ اور سچے انسان ہیں، غریبوں کے لئے شیلٹر ہاؤس بنانے پر میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک ہم اپنے سرمایہ کاروں کو آسانیاں نہیں دیں گے تو سرمایہ کاری کہاں سے ہو گی؟ ہماری حکومت معاشی ترقی اور روزگار کیلئے سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم بہتر کیا تو پیسے کی کوئی کمی نہیں ہو گی، ہم اپنے لوگوں کو اچھی تنخواہیں دے سکیں گے۔
پاک امریکا تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے طالبان سے مذاکرات کیلئے ہم سے تعاون مانگا، ماضی میں ہمیں ڈومور کہنے والا امریکا اب طالبان سے بات چیت کروانے کا کہہ رہا ہے اور مدد مانگ رہا ہے، پاکستان نے واشنگٹن حکام اور افغان طالبان کی بات کرا دی ہے۔
عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں فاروڈ بلاک کا بھی مسئلہ نہیں، جو وزیر کام نہیں کرے گا اور آفس نہیں جائے گا، اس سے وزارت لے لی جائے گی، اگر کوئی آپ کے نیچے کام نہیں کر رہا اس کو نکالیں، اگر کوئی بھی بیوروکریٹ آپ کے سامنے رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔
فواد چودھری کے بھائی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر
لاہور: (دنیا نیوز) فیصل حسین فرید کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری، فیصل چودھری سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کے وکیل بھی رہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔